اسلام آباد؛ کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے ڈولفن اہلکار نوکری سے برطرف

ڈی آئی جی اسلام آباد نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں  کو ملازمت سے برخاست کردیا
فائل فوٹوفائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آ باد:

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے سیکٹر ایف الیون میں  کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں  کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Load Next Story