سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا عالمی ریکارڈ
امریکا میں ایک فوٹوگرافر اور ماڈل نے زیرِ سمندر 163.38 فٹ کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کر کے اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
فلوریڈا کے ساحل پر امریکا کے ڈائیونگ اور سیفٹی ماہر کی مدد سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے اسٹیون ہیننگ اور سیارا اینٹوسکی نے 2021 میں 21 فٹ گہرائی میں سمندر کی سب سے زیادہ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ بنایا تھا۔
اسٹیون اور سیارا مہینوں تک تکنیکی تربیت، گیس بلینڈنگ اور ڈی کمپریشن پریکٹس سے گزرے تاکہ بوکا ریٹن کے ساحل پر ہائیڈرو ایٹلانٹک جہاز کے ملبے کے ساتھ اپنا فوٹو شوٹ ریکارڈ کر کے اپنا ہی بنایا ریکارڈ توڑ سکیں۔
اسٹیون نے 163.38 فٹ کی گہرائی میں ماڈل سیارا کی فوٹو شوٹ کر کے ریکارڈ قائم کیا۔