انجری کے باعث جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر

متبادل کرکٹر کا اعلان جلد کیا جائے گا، جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ

کراچی:

جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینریچ نوکیا انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔

اینریچ نوکیا کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انجری کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل کرکٹر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اینریچ نوکیا نے گزشتہ سال جون میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا لیکن کمر میں تکلیف کے باعث انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد اب تک کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لیا۔

انجری کے سبب باہر ہونے والے فاسٹ بولر کی جگہ جیرالڈ کوٹزی کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا، افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

Load Next Story