ابرار اور ساجد ٹیسٹ میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے بےتاب

دونوں اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

کراچی:

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل لیگ اسپنر ابرار احمد اور آف اسپنر ساجد خان اپنی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ابرار احمد اور ساجد خان کو اپنی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے لیے بالترتیب 11 اور 6 وکٹیں درکار ہیں۔

لیگ اسپنر ابرار احمد اب تک 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1478 رنز دے کر 39 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کے لیے اسپن ٹریک تیار

اسی طرح، آف اسپنر ساجد خان نے اب تک 10 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1355 رنز کے عوض 44 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

دونوں اسپنرز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اسپنر ساجد خان نے ساتھی اسپنر نعمان علی کے ساتھ مل کر حریف بیٹنگ کو تہس نہس کرتے ہوئے گرین کیپس کو سیریز میں 1-2 کی فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

Load Next Story