پارا چنار میں امن وامان کو سبوتاژ  کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے  نمٹنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری

حملے میں ملوث افراد کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، چیئرمین پیپلز پارٹی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی تاک میں بیٹھے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں  پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 ڈرائیورز اور 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پرقانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Load Next Story