طویل وقت تک ٹیبل ٹینس کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ
سویڈن کے نوجوانوں نے 13 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ٹیبل ٹینس کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
سویڈش ٹیبل ٹینس کے شوقین ایمل اوہلسن اور فریڈرک نیلسن جنہیں اسپن جوڑی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 13 گھنٹے، 37 منٹ اور 6 سیکنڈز کا طویل ترین ٹیبل ٹینس کھیل کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ میچ 20 جولائی 2024 کو سلائس مالمو میں ہوا جو مالمو، سویڈن میں ایک پنگ پونگ بار ہے۔
ریکارڈ توڑنے والے کھیل کو غیر متزلزل توجہ کی ضرورت تھی۔ کھلاڑیوں نے اس دوران ملٹی ٹاسک بھی انجام دیے جیسے کھیلتے ہوئے کھانا کھانا۔تکنیکی سپورٹ نے کھیل کے درمیان بغیر کسی وقفے کے پورے کھیل کی مسلسل نگرانی جاری رکھی۔
کھلاڑیوں نے سابق ریکارڈ جو کہ برطانیہ کے دو کھلاڑیوں کے پاس تھا، کے ریکارڈ شدہ وقت کے عبور ہوتے ہی فتح کا جشن منایا۔