غذائی اشیاء میں استعمال ہونے والے رنگ پر پابندی عائد
امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات میں لال ڈائی نمبر 3 کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
بدھ کے روز ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں بتایا گیا کہ مخصوص کینڈیز، کیک اور دیگر اشیاء کو سرخ رنگ دینے کے لیے استعمال کیا جانے والا رنگ نر چوہوں میں کینسر کا سبب پایا گیا تھا۔
امریکا میں غذا ساز کمپنیوں کو اب 15 جنوری 2027 تک کا وقت دیا گیا ہے جس میں وہ ریڈ ڈائی نمبر 3 کے بغیر غذاؤں کو پھر سے بنانے بنائیں گے جبکہ ادویاء سازوں کو ایسا کرنے کے لیے 18 جنوری 2028 تک کی مہلت دی گئی ہے۔
کھانے پینے کی اشیاء میں اس کے استعمال پر پابندی کوسمیٹکس اور ٹوپیکل ادویات میں استعمال پر پابندی کے 35 سال بعد عائد کی گئی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا 2023 میں ریڈ نمبر 3 پر پہلے پابندی عائد کر چکی ہے جبکہ یورپی یونین، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اس ڈائی کے استعمال کو محدود کر دیا ہے۔
ماہرِ غذائیت کے مطابق یہ ڈائی مندرجہ ذیل چیزوں میں استعمال کی جاتی ہے:
- Certain fruit cocktails
- Candy corns
- Protein shakes
- Ice pops
- Sausages
- Lollipops
- Puddings
- Vegetarian meats
- Bacon bits
- Strawberry milk
- Jellybeans
- Candies
- Colored beverages
- Strawberry ice cream bars