آج کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیے

فوٹو : فائل

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

کچھ برے اثرات محسوس ہورہے ہیں، ہوسکتا ہے زندگی میں جو تلخی در آئی ہے اس کی وجہ یہ بھی ہو۔ نظر بد ہوسکتی ہے۔ عبادات میں دل لگایئے۔ صبح سویرے سورۃ رحمٰن خود پڑھیں یا اگر پڑھنا ممکن نہ ہو تو باآواز بلند تلاوت چلائیں تاکہ گھر کے ہر کونے تک آواز پہچنے۔ اثرات ختم ہوجائیں گے۔ اور مشکلات میں آسانی ہوگی۔

گھر میں سکون کےلیے باہمی پیار و محبت کے رشتے کو پانی دیتے رہیں۔ گھر والوں سے دوری مناسب نہیں۔ اپنے پارٹنر کا زیادہ خیال رکھیں۔

 

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

بے روزگار افراد کےلیے اچھے امکانات نظر آرہے ہیں۔ قسمت آزمائی کیجئے۔ ستارے موافق ہیں اچھے نتائج کا سامنا ہوگا۔ سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا قدم کامیابی عطا کرے گا۔ 

شادی شدہ افراد کےلیے آج کا دن بہت خوشگوار ہوگا۔ فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزاریئے اور باہر گھومنے جائیں۔ بچوں کو وقت دیجئے۔ اچانک خوشخبری مل سکتی ہے۔

 

 

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

تبدیلی کے اشارے ہیں۔ یکسانیت سے چھٹکارا پانے کا اچھا موقع ہے۔ جن امور پر غور کررہے تھے اس سمت قدم بڑھائیے کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ زندگی میں کچھ بڑی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو قسمت ضرور آزمائیں، انشااللہ فیصلہ موافق ہوگا۔

غیر شادی شدہ افراد کے رشتے کے امکانات ہیں۔ کہیں بات چل رہی ہے تو زیادہ سوچ بچار میں نہ پڑیں اور ہاں کہہ دیں۔ سادگی کو ترجیح دیجئے۔

 

سرطان:

22 جون تا 23 جولائی

کوئی بڑی خوشخبری ملے گی اور کسی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ کسی کو قرض دیا ہوا ہے تو وہ رقم واپس مل سکتی ہے۔ مالی فوائد کے لحاظ سے اچھا دن ہے۔

شادی شدہ افراد کےلیے مجموعی طور پر اچھا دن ہے۔ اپنے لمحوں کو یادگار بنانے کا اہتمام کیجئے۔ پیار و محبت کا جادو زندگی کی تلخیوں کو کم کرنے کا موجب بنتا ہے۔ اپنے ساتھی کا خیال رکھیں۔

 

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

مشکلات ہیں لیکن مستقل کچھ نہیں ہوتا، یہ دن بھی گزر جائے گا اور ایک روشن صبح آپ کی منتظر ہوگی۔ صدقہ خیرات کیجئے تاکہ پریشانیاں کم ہوں اور دلی سکون حاصل ہوسکے۔ بحث و مباحثے کا کوئی فائدہ نہیں، جو خود سمجھنا نہیں چاہتا اس پر وقت کا ضیاع فضول ہوگا۔ ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی اپنائیں۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

تمام راستے کبھی بند نہیں ہوتے، کوئی نہ کوئی راہ ضرور ہوتی ہے۔ اپنے دل کی آواز سنیں، بند راستے بھی کھلنے شروع ہوجائیں گے۔ فی الحال جو راہ سجھائی دے رہی ہے اسی پر چلنا شروع کردیجئے۔ سفر کی ابتدا میں ہی ذہن کو تھکا دیں گے تو راستے مزید کٹھن ہوجائے گا۔ اچھی امید رکھیے منزل آسان ہوگی۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

تقدیر میں جو لکھا ہے وہ مل کر رہے گا، ابھی سے خود کو ہلکان مت کیجئے۔ پورا دن مدوجزر کی کیفیت رہے گی، اس اتار چڑھاؤ سے روشن دماغی سے نمٹنا ہوگا، تبھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اچانک کوئی مشکل صورتحال کا سامنا بھی ہوجائے تو گھبرانا نہیں ہے۔ سب کچھ نارمل ہوجائے گا۔ اگر کوئی نیا رشتہ بن رہا ہے تو اس پر توجہ دیجئے۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

جذباتی فیصلوں سے گریز کیجئے۔ جلد بازی کا انجام برا نکل سکتا ہے۔ سوچ سمجھ کر قدم اٹھایئے۔ حالات اتنے مشکل بھی نہیں جتنے آپ نے سوچ لیے ہیں، اس لیے صبر سے کام لیجئے سب کچھ بہتر ہوجائے گا لیکن اگر دانشمندی سے کام نہیں لیا تو پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔ اپنوں کا ساتھ اس وقت میں بہت ضروری ہے۔ فیملی پر توجہ دیجئے۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

ہر عمل کا ردعمل تو ہوتا ہے، جو غلطیاں کی ہیں ان کے نتائج تو سامنے آنے ہی تھے۔ دل کے معاملات میں بھی ابھی منزل دور ہے لیکن کوشش جاری رکھیے۔ رفتہ رفتہ معاملات سدھرتے جائیں گے۔

وقت ابھی ہاتھ سے نہیں نکلا۔ اپنی غلطیوں کو سدھاریے اور درست سمت کا انتخاب کیجیے۔ باہر والوں سے زیادہ اپنے گھر والوں پر بھروسہ کیجئے اور انھیں وقت دیجئے۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

مشکل حالات سے اس طرح نکل آئیں گے کہ آپ خود حیران ہوجائیں گے۔ کہا تھا ناں کہ پریشانیاں عارضی ہیں۔ اچھے وقت کی آمد ہے۔ جو چند کٹھنائیاں باقی ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گی۔

خود پر دھیان دیجئے اور خوش رہنا سیکھیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر خود کو ہلکان کرنا مناسب نہیں۔ جب بڑے معاملات سے نکل آئے ہیں تو چھوٹے معاملات بھی حل ہوجائیں گے۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

خود کو کسی بڑی تبدیلی کا سامنا کرنے کےلیے ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ خبر اچھی بھی ہوسکتی ہے اور بری بھی لیکن کچھ بڑا ہوگا۔ خود کو پرسکون رکھ کر تمام معاملات کا سامنا کیجئے۔

عبادات پر بھی دھیان دیجئے اور صدقہ خیرات کرتے رہیں۔ دوسروں میں خوشیاں بانٹیں گے تو آپ کو بھی خوشی ملے گی۔ اپنوں کا خیال رکھیے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

معاملات بہتری کی جانب آگئے ہیں، جو کشیدہ صورتحال تھی اس میں بہتری آئے گی۔ سفر کے امکانات ہیں۔ پرانے ٹوٹے ہوئے تعلقات دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں۔ آپ کو اپنے مزاج میں لچک لانا ہوگی۔ کام کی جگہ پر گزشتہ دنوں جو ٹینشن تھی وہ بھی دور ہوجائے گی۔ نئے ساتھیوں کی مدد لیجئے۔

محبت بانٹیں گے تو آپ کو بھی اہمیت ملے گی۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ صرف اپنے فائدے کا نہ سوچیں، بلکہ دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔ معاملات میں ایک ڈرامائی موڑ آپ کا منتظر ہے۔

(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)

Load Next Story