کشتی حادثہ؛ ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں مراکش روانہ
مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ ہو گئیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیمیں کشتی حادثے کے معاملے کے حقائق جمع کرکے وزیراعظم شہباز شریف کوپیش کریں گی۔ ٹیمیں وڈیوز اور تصاویرسمیت دیگرثبوت لیں گی تاکہ تحقیقات میں مشکلات نہ ہوں ۔
تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افرادسے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔