ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہیں چکن رول

چکن کے مزیدار رول بنانے کی ترکیب جو افطار کے موقع پر بچے اور بڑے کھائے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

چکن کے مزیدار رول بنانے کی ترکیب جو افطار کے موقع پر بچے اور بڑے کھائے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

اس بار ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے چکن کے مزیدار رول بنانے کی ترکیب جو افطار کے موقع پر بچے اور بڑے کھائے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

اجزا:

چکن قیمہ (ایک پاؤ)، تیل (دو کھانے کے چمچ)، پیاز (ایک عدد باریک کٹی ہوئی)، کالی مرچ (ایک چائے کا چمچ)، نمک (ایک چائے کا چمچ)، مسٹرڈ پاؤڈر (ایک چائے کا چمچ)، اوسٹر سوس (ایک کھانے کا چمچ)، سِرکہ (دو کھانے کے چمچ)، ادرک لہسن کا پیسٹ (ایک کھانے کا چمچ)، ہرا دھنیا اور پودینہ (حسب ضرورت باریک کٹا ہوا)، ہری مرچ (4 عدد باریک کٹی ہوئی) اور پسا ہوا گرم مصالحہ (آدھا چائے کا چمچ)۔


ترکیب:

رول بنانے کے لئے: میدہ (ڈیڑھ کپ)، نمک (حسب ضرورت)، انڈے (2 عدد) اور پانی (ایک کپ)۔

فِلنگ کے لئے: ایک فرائنگ پین میں قیمہ پانی میں اُبال لیں۔ اب فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اس میں پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن کا قیمہ شامل کر دیں اور ساتھ ہی اس میں اوسٹر سوس، سِرکہ، نمک، کالی مرچ، گرم مصالحہ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں۔ آخر میں ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور پودینے کے پتے شامل کرلیں۔

رول بنانے کے لئے: ایک برتن میں میدہ، انڈے، نمک اور پانی کو مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کو باریک چھنی سے چھان لیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر چکنا کرلیں، اس میں تھوڑا سا مکسچر ڈالیں اور گول ٹِکی کی طرح پھیلا کر ایک سائیڈ سے پکا لیں اور پھر اسے تھوڑا سا ٹھنڈا کرکے نکال لیں۔ اب اس میں قیمے کا مکسچر بھرلیں اور رول بنالیں۔ پھر ان کو ہلکی آنچ پر فرائی کرکے گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔ لیجئے گرما گرم چکن رول تیار ہیں کیچپ، دہی کے رائتے یا املی پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
Load Next Story