رائٹ سائزنگ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ

رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ  4 محکموں کو ضم کرنے کی منظوری دیدی ، 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا۔

حکومت کی قائم کردہ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی ۔

رپورٹ کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کاسمیٹک اتھارٹی آف پاکستان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو 5 سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ کمیٹی نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں سٹاف کی شرح میں نصف تک کمی کی ہدایت کی ہے۔

Load Next Story