آج کا دن کیسا رہے گا؟
حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آپ کو جن بھی معاملات میں پریشانی کا سامنا ہے، انشاءاللہ وہ جلد ختم ہو جائیں گی۔ آپ تیزی سے اس طرف جانا شروع ہو گئے ہیں۔ بڑی امید ہے کہ اب روزگار سے لے کر صحت تک کے تمام امور میں بہتری نصیب ہوگی اور جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کی ہوئی تھیں وہ بھی اب خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے،یہ آپ کے لئے بڑی آسانی ہے ۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
جن لوگوں نے ماضی میں جو نقصان اٹھایا اب انشاءاللہ اس کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور جو لوگ نئے کام کی تلاش میں ہیں ان کابھی سبب بن سکے گا۔ اب آپ کی مالی مشکلات کے خاتمے کا وقت بھی شروع ہو گیا ہے۔ جلد ہی آپ کو نیا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے گا اور پرانے ناراض عزیزوں سے دوبارہ تعلقات بحال ہوں گے۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جو آپ کے لئے مشکل ہو اور جس کے بارے میں آپ جانتے نہ ہوں۔ اس وقت روزگار کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس طرف توجہ دینے کی خاص ضرورت ہے۔ اس بار بڑا فائدہ حاصل ہوگا، راستے کی بڑی رکاوٹیں خود بخود دور ہوتی جائیں گی ۔جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری میں تھے ، انشاءاللہ اب صحت یاب ہوں گے۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے اور جس پر کوشش کی جا رہی تھی امید ہے کہ وہ سلسلہ ہاتھ لگے گا ۔جو لوگ کافی دنوں سے مالی طور پر سخت پریشان چلے آرہے تھے وہ اب اس میں بہتری حاصل کر سکیں گے اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوگا۔ البتہ اپنوں کے ساتھ اب تعلقات خاتمے کی طرف چلے گئے ہیں، شاید دوبارہ صلح مشکل ہو سکے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بیماری یابندش میں جکڑے ہوئے تھے وہ آزاد ہو سکیں گے اور جن لوگوں کے کاموں میں مسلسل رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی ان شاءاللہ اب دور ہو سکیں گی۔ اس ہفتے وہ کام بھی ہو جائے گا جوناممکن سا لگ رہا تھا۔ اولاد کا خانہ بھی بہتری ظاہر کررہا ہے، اب آپ کو ان کے سلسلے میں اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
جن افراد نے روزگار کے لئے سفر کرنا ہے، اپنی کوشش شروع کر دیں،جلد ہی ان کو خوشخبری مل جائے گی اور ملازمت کی تلاش بھی ختم ہو سکے گی جو راستے بلاک سمجھ رہے تھے وہ اب کھل رہے ہیں۔ اب پرانے کام کے خاتمے کا امکان اور قدرتی نیا سلسلہ بن جانے کی بہت امید دکھائی دے رہی ہے اور حالات مالی لحاظ سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
جن لوگوں نے مالی لحاظ سے پچھلے کافی عرصے میں مشکلات برداشت کی ہیں، وہ اب انشاءاللہ اپنے حوالے سے اچھی خبریں سن سکیں گے ،اب یہ سلسلہ روزبروز بہتری کی جانب چلتا جائے گا اور جو معاملات خرابیاں پیدا کررہے تھے وہ ٹھیک ہو سکیں گے۔ اس وقت آپ کی صحت بھی بہتر ہوسکے گی ۔بلاک رقم کی واپسی اور نیا سلسلہ بھی بن جانے کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
اس وقت گھریلوماحول کشیدگی کا شکار ہے، جیسے کسی کی نظر لگ گئی ہو، آپ سورة بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں روزانہ کم سے کم 40یوم تک ضرور لگائیں اور غریبوں کے لئے راشن کا بندوبست بھی کریں۔ جو لوگ کسی قانونی معاملے میں ہیں وہ خبردار رہیں یا پھر اپنے ہوں یا غیر دونوں کی شرارت کا امکان دکھائی دیتا ہے ،حسد کرنے والے بھی بہت قریب ہیں۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
جن امور میں کافی دنوں سے دشواریاں آ رہی ہیں، بحکم اللہ وہ اب ختم ہو سکیں گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے مختلف قسم کی رکاوٹوں وغیرہ کا شکار ہیں وہ اب تیزی سے ان کو غیبی انداز سے ایک ایک کرکے خاتمے کی طرف جاتا دیکھیں گے۔ آپ کی زندگی میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ یہ سلسلہ شائدبرسوں کے بعد بن رہا ہے اس کی قدرکریں۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
اس بار دشمن بحکم اللہ مدد کے لئے تیار ہوگا اور جو بات مسلسل آپ کے ڈپریشن میں اضافے کا سبب بن رہی تھی اس کا حل مل جائے گا، انشاءاللہ۔ جس مسئلے میں مخالفین نے آپ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، وہ بھی اس میں ناکام ہوں گے۔ ان دنوں آپ کی غیبی مدد کا سلسلہ چلتا رہے گا اور آپ کے معاملات میں آسانی رہے گی اور ضرورتیں بھی پوری ہوتی رہیں گی۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
ایک مشکل تنگ کررہی ہے۔ اس نے بھی چند یوم تنگ کرنا ہے۔ آپ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد زبان سے جاری رکھیں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔ جو لوگ اپنے کام کو بدلنا چاہ رہے ہیں وہ تھوڑا صبر سے کام لیں۔ انشاءاللہ آپ کواس میں فائدہ ملے گا۔ آپ کی ایک دلی مراد پوری ہونے کے قریب ہے اور ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ لگے گی۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
صحت پر توجہ دیں، اس کا صدقہ بھی ضروری ہے۔پٹھوں کے بعد معدے اور امراض خاص طور پر تنگ کر سکتے ہیں اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، ان کا سلسلہ بن سکتا ہے۔ کچھ افراد کے سفر سے بھی ان کو فائدہ ملے گا۔ اولاد کا خانہ توجہ ضرور مانگ رہا ہے۔ اس میں ہرگز لاپروائی سے کام نہ لیں اور نیا رشتہ طے کرنے میں جلد بازی نہ کریں اور نہ ہی محبت وغیرہ کی شادی کا سوچیں۔
(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)