’’بھارت میں سو روپے کا ایک کیلا‘‘، برطانوی ولاگر کی ویڈیو وائرل
بھارت کے بہت سے حصوں میں کیلے اکثر درجن کے حساب سے ہی فروخت ہوتے ہیں اور گلیوں میں بیچنے والے بہت سستے کیلے بیچتے ہیں۔ لیکن کیا آپ صرف ایک کیلے کےلیے 100 روپے دینے کا تصور کرسکتے ہیں؟
لندن سے تعلق رکھنے والے ولاگر ہیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہندوستان میں اپنے سفر کے دوران سو روپے میں ایک کیلے کی قیمت پر دہائی دیتے نظر آرہے ہیں۔
برطانوی ولاگر ہیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا سامنا گلی میں پھل فروش سے ہوا جو نہایت غیر معمولی طور پر زیادہ قیمت میں کیلے فروخت کررہا تھا۔
ہیو نے اس تجربے کو دستاویزی شکل دی اور اس ویڈیو کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور اسے 6.5 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔