دفتر خارجہ نے  مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے

وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

پاکستان کو لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی پر شدید تشویش ہے،دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے، زاہد حفیط چوہدری آسٹریلیا کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق ساوؐتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات کیا گیا ہے۔

سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے، شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

Load Next Story