ابھی چند اور مفاد پرست پارٹی چھوڑ کرجائینگے عمران خان

تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں میں آمریت ہے، لائرز فورم کے اجتماع سے خطاب

تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں میں آمریت ہے، لائرز فورم کے اجتماع سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پارٹی انتخابات کروارہی ہے۔


دیگر تمام سیاسی جماعتوں میں آمریت قائم ہے، حکمران طبقہ عوام کے لیے انصاف اور خود کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے، ہماری جماعت میں شامل ہونے والے بعض قائدین کو یقین نہیں تھا کہ پارٹی انتخابات ہوں گے، انتخابات کے یقینی انعقادکو دیکھتے ہی وہ واپس چل دیے، ابھی چند اور مفادپرست بھی رخصت ہوںگے جبکہ بہت سے لوگوں نے ابھی آنا بھی ہے، میں انہیںکہتا ہوں سوچ سمجھ کر آنا اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے، ہمیں بلیک میل نہیں کرسکوگے۔

نواز شریف کے داماد کے پاس 15کروڑ کی گاڑی ہے جبکہ ٹیکس ادائیگی برائے نام ہے، 61 فیصد ارکانِ اسمبلی کا ٹیکس ریٹرن صفر ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے آل انصاف لائرز فورم کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وکلاء کے زیر انتظام پارٹی انتخابات اس بات کے آئینہ دار ہیں کہ تحریک انصاف وکلا کو کس قدر اہمیت دیتی ہے،طبقاتی نظام تعلیم ختم کیے بغیر قومی سوچ نہیں آسکتی،ہم وزیرستان میں لاکھوں لوگوں کو امن کی خاطر لے کر جا رہے ہیں اس جنگ میں ہمارا 90ارب روپے ماہانہ خرچ ہے، یہ جنگ جاری رہی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story