ایران میں گلوکار کو گستاخیٔ رسول پر سزائے موت سنا دی گئی

37 سالہ گلوکار کو ترکیہ سے گرفتار کرکے ایران لایا گیا تھا

گلوکار کو ترکیہ سے گرفتار کرکے ایران لایا گیا تھا

ایران نے پاپ گلوکار امیر حسین المعرف ٹیٹالو کو پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر سزائے موت سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے معروف پاپ گلوکار کو توہین رسالت پر گزشتہ برس ترکیہ سے بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔

قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں ﷺ کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔

جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پر اعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔

یاد رہے کہ گلوکار امیر حسین 2018 سے استنبول میں مقیم تھے اور توہین مذہب و رسول پر ایران کی درخواست پر ترک پولیس نے گرفتار کرکے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا۔

اس سے قبل جسم فروشی کو فروغ دینے، اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے اور فحش مواد شائع کرنے کے الزام میں بھی گلوکار کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

Load Next Story