خضدار میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی

زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقلی

کوئٹہ:

خضدار میں گیس سلنڈر دھماکے کے سبب ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

امدادی ادارے کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیے لیے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

Load Next Story