سام سنگ گلیکسی ایس 25 کی لیک ویڈیو نے صارفین کو مایوس کردیا؟

گیلیکسی ایس 25 الٹرا کی باقاعدہ ڈیلیوری جمعہ، 7 فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے

کچھ دنوں قبل سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز کی ایک پروموشنل ویڈیو لیک ہوئی تھی جس نے صارفین کو لانچنگ سے قبل ہی اسمارٹ فون کا بصری تجربہ فراہم کیا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے باقاعدہ درخواست کے بعد اسے ہٹا دیا گیا ہے۔

ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے اور اس میں سام سنگ کے تازہ ترین فون میں اے آئی ٹیکنالوجی کو بطور فون کا سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ دکھایا گیا ہے۔

ایپل کی طرح، گلیکسی ایس 25 فونز اے آئی خصوصیات سے لیس ہیں۔ سام سنگ کے اندر سے رپورٹس سامنے آئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فون میں اے آئی لارج لینگویج ماڈلز سے چلنے والے Bixby کے ساتھ ساتھ Google Gemini کے خصوصی فیچرز ایپل کے اے آئی فیچرز کو خاک میں ملا دیں گے۔

تاہم اسے متعارف کرائے جانے سے پہلے لیک ہونے والی ویڈیو میں تشہیر کردہ فون کے فیچرز صارفین کو دوسرے عام اے آئی فونز کی طرح ہی لگے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فون کے ڈسپلے پر کچھ خاص ٹولز ہیں جیسے رات کے وقت کی ویڈیو ریکارڈنگ کو اچھی طرح سے بہتر بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی وائس ریکارڈنگ میں غیرضروری آوازوں کو ہٹایا جاسکتا ہے۔

لیکن بہت سی اپ گریڈیشن دوسرے اے آئی اسمارٹ فونز کی طرح ہیں۔

گیلیکسی ایس 25 الٹرا کی باقاعدہ ڈیلیوری جمعہ، 7 فروری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ یہ ڈیلیوری ان لوگوں تک جائے گی جنہوں نے 5 دن پہلے پری آرڈر کیا ہوگا۔

Load Next Story