امریکا میں ایک اور بھارتی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

قتل کیے جانے والا بھارتی طالب علم امریکا سے ماسٹر کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں تھا

گزشتہ چند ماہ کے دوران 12 سے زائد بھارتی طلبا امریکا میں مارے گئے

امریکا میں بھارت سے تعلیم کی غرض سے آنے والے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں واشنگٹن ڈی سی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی شہر حیدرآباد کا رہائشی تھا اور ماسٹر کرنے امریکا آیا تھا۔

امریکا میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد روی تیجا نوکری کی تلاش میں تھا۔ وہ گیس اسٹیشن پر جز وقتی ملازمت بھی کرتا تھا جہاں اس پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاحال ملازمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

روی تیجا کے والدین نے بتایا کہ ہمارا بیٹے کی گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم ہوگئی تھی لیکن وہ اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں رکا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل امریکی شہر اٹلانٹا میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی نژاد ماہر تعلیم کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

مقتول ڈاکٹر شری رام سنگھ تقریباً چار دہائیوں سے امریکا میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران امریکا میں بھارتی نژاد  12 سے زائد طلبا کو قتل کیا جا چکا ہے۔

 

Load Next Story