جنسی زیادتی کے مجرم کا جشن نہیں مناتی؛ ٹرمپ کی حلف برداری میں رکن اسمبلی کا شرکت سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری آج منعقد کی جائے گی

میں جنسی زیادتی کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہوں

ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن اسمبلی الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹیز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صارفین سے سوال اور جواب کا سیشن کیا۔

بڑی تعداد میں صارفین نے الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹیز سے سوال کیا کہ آپ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جارہی ہیں۔

@aoc

Here’s why I won’t be attending the inauguration tomorrow.

♬ original sound - Alexandria Ocasio-Cortez

جس پر خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کا جشن نہیں مناتی۔ میں تقریب میں بالکل بھی شرکت نہیں کروں گی۔

تاہم ٹرمپ کے حامیوں کو خاتون رکن اسمبلی کا یہ جواب پسند نہیں آیا اور انھوں نے صدر ٹرمپ کے لیے لفظ ریپسٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ٹرمپ کے حامیوں نے الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹیز کو دھمکی بھی دی کہ نومنتخب صدر خود پر لگائے گئے الزام پر آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکتے ہیں۔

ڈیموکریٹ کی رکن اسمبلی نے ان دھمکیوں کے باوجود نہ تو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کی اور نہ ہی اس میں سے ٹرمپ کے لیے ریپسٹ کا لفظ ہٹایا۔

 

Load Next Story