محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ 

ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ آج 47 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،تقریب امریکی آئین کے تحت واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی جائے گی، جہاں چیف جسٹس جان رابرٹس ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔ 

 

Load Next Story