کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز،شہری گھر بیٹھےمختلف خدمات سے مستفید ہوسکیں گے

بائیک سروس سے پہلی مرتبہ نیا شناختی کارڈ نہیں بنوایا جاسکے گا، تجدید سمیت دیگرخدمات سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا

کراچی:

نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔ 

نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔

ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈزکی تجدید اورپتے اوردیگرتفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈزبنوانے والے شہری اس سروس سےاستفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادراکے سینٹرآنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔

کراچی کے علاوہ یہ سروس حیدرآباد اورمیرپورخاص میں بھی دستیاب ہوگی،اس موقع پرمیڈیا سےگفتگومیں ڈی جی نادراکراچی ریجن احتشام شاہد کا کہناتھا کہ کراچی کے شہری نادرا کی ہیلپ لائن سےخود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، بائیکرسہولت سے نیاکارڈ نہیں بن سکے گا،البتہ پہلے سے بنےکارڈز کی تجدید سمیت دیگرسروسز سے استفادہ کیا جاسکےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس قبل گھرپرجوسروس مہیا کی جاتی تھیں وہ سینئرسیٹزن کے لیے مخصوص  تھی تاہم نئی سروس سے ہرشہری استفادہ کرسکتا ہے،ڈی جی نادراکے مطابق قومی شناختی کی اصل فیس کے علاوہ ایک ہزارروپے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

Load Next Story