کولڈ پلے کنسرٹ میں شاہ رخ خان کا چرچا، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔
کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنے پرفارمنس کے دوران کہا: "شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!" مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: "Look at the stars… look how they shine for you… and everything you do! میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے مجھے خاص محسوس کروایا، جیسے آپ کے گانے! انڈیا آپ سے محبت کرتا ہے۔"