اگر آپ ایک گھنٹے تک پلکیں نہ جھپکائیں تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

ہم عام طور پر ہر دن 14,000 اور 19,200 کے درمیان پلکیں جھپکتے ہیں

ہم سب نے اپنے بچپن میں بہن بھائیوں یا دوستوں کے ساتھ بغیر پلک جھپکائے گھورنے والا کھیل کھیلا ہوگا۔ اور عام طور پر یہ مقابلہ صرف ایک منٹ یا اس سے زیادہ تک رہتا تھا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ واقعی میں زیادہ دیر تک پلکیں نہیں جھپکائیں تو کیا ہوگا؟

اگر صرف چند سیکنڈ تک گھورنا ہی ہماری آنکھوں سے نمی کو ضائع کرسکتا ہے تو پھر سوچیں اگر آپ چند گھنٹوں کے لیے پلکیں جھپکنا بند کر دیں تو آپ کی آنکھوں کی صحت پر یہ کتنے برے نتائج مرتب کرسکتا ہے۔

'zackdfilms' نامی یوٹیوب چینل کا ایک شارٹ ہمیں ویڈیو کے ذریعے بتاتا ہے کہ اگر آپ پلکیں جھپکنے سے رک جائیں تو انسانی آنکھ کا کیا ہوگا۔

پھر چند منٹوں میں پہلی تہہ آپ کی آنکھ پر مکمل طور پر خشک ہو جائے گی کیونکہ یہ نمی سے خود کو ڈھانپنے کے لیے پلکوں پر انحصار کرتی ہے۔

تقریباً 10 منٹ کے بعد آپ کی نظر دھندلی ہو جائے گی کیونکہ آپ کی آنکھ کی سطح کو ڈھانپنے والی مائع کی پرت خراب ہوجائے گی۔

چند گھنٹوں کے بعد تمام نمی ختم ہو جائے گی جس سے cornea کو شدید نقصان پہنچے گا جو آپ کی بینائی کے ضیاع کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ ہم عام طور پر ہر دن 14,000 اور 19,200 کے درمیان پلکیں جھپکتے ہیں۔ پلک جھپکنا ہماری آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

Load Next Story