لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ، 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج   

متاثرہ لڑکی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا، درج مقدمے کا متن

لاہور میں نجی  یونیورسٹی کی  طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار  کے متن کے مطابق ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔

اس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، پولیس کا مؤقف کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Load Next Story