سیف علی خان کی اسپتال سے واپسی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو چھ مرتبہ چاقو کے وار سہنے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
یہ واقعہ 16 جنوری کو ان کے باندرہ رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔ حملے کے دوران سیف نے اپنے چھوٹے بیٹے، جیہ، کو بچانے کی کوشش کی، جس میں وہ خود شدید زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سیف کو فوری طبی امداد کے لیے آٹو رکشہ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کی سرجری سمیت پلاسٹک سرجری بھی کی گئی۔
ڈاکٹر نتن ڈانگے نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں منگل کی صبح 10 سے 12 بجے کے درمیان ڈسچارج کیا گیا۔