خام تیل کی مقامی پیداوار 86 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی
گزشتہ مالی سال 2012-13کے مقابل13فیصد بڑھی،جون میں 98ہزار بیرل بلند ترین تھی
پاکستان میں مقامی سطح پر خام تیل کی پیداوار 13فیصد اضافے سے 86ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق مالی سال 2013-14کے دوران مقامی سطح پر خام تیل کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 13فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2012-13 میں تیل کی مقامی پیداوار 76ہزار بیرل یومیہ تھی جو مالی سال 2013-14کے دوران اوسطاً 86ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ جون 2014کے مہینے میں خام تیل کی مقامی پیداوار 22فیصد اضافے سے 98ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی جو مقامی سطح پر خام تیل کی بلند ترین پیداواری سطح بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گیس کی پیداوار 2فیصد کمی سے 3984 ملین کیوبک فٹ رہی مالی سال 2012-13کے دوران 4081ملین کیوبک فٹ یومیہ رہی تھی۔