واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر میں اہم اضافہ کرنے جا رہا ہے
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس فیچر میں ایک اہم اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
میٹا کی ذیلی ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی سہولت متعارف کرادے گی۔یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن کے مخصوص بِیٹا صارفین کو آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
میٹا کے ذیلی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صارفین کو یہ سہولت پہلے ہی دستیاب ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی اسٹوریز میں میوزک کو شامل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق پلیٹ فارم اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ یہ آزمائشی فیچر صرف فی الحال ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ 2.25.2.5 ورژن انسٹال کیا ہوا ہے اور جلد ہی یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ آئی او ایس بِیٹا 25.1.10.73 اپ ڈیٹ آئی او ایس صارفین کے لیے یہی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔