کراچی: پکتا ہوا کھانا گرنے سے تین سالہ بچہ شدید زخمی

بچے کی شناخت محمد طاہر ولد ذیشان احمد کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

لانڈھی گلشن بونیر گھر میں کھانا بناتے ہوئے پکتا ہوا کھانا تین سالہ بچے پر گرنے سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں واقع ایک گھر میں کھانا بناتے ہوئے پکتا ہوا کھانا 3 سالہ بچے کی کمر پر گر گیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 3 سالہ محمد طاہر ولد ذیشان احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ محمد طاہر 30 فیصد جھلسا ہے ، ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Load Next Story