پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی دھوم، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اس ٹرک کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں

پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی جھلک نے سب کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تاہم، یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں اصل اور نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 

یہ ’سائبر ٹرک‘ گوجرانوالہ کے ولی محمد نامی انجینیئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا ہے، علی محمد کا کہنا ہے کہ اس نے گاڑی کو کلائنٹ کی فرمائش پر تیار کیا ہے۔ یہ گاڑی سیالکوٹ روڈ، سول لائنز برانچ نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی پر 30 لاکھ تک اخراجات آئے ہیں اور گاڑی تیار ہو کر کلائنٹ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں، جن میں سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا تبصرہ نمایاں رہا۔ انہوں نے کہا، ’جگاڑ راکڈ، ایلون مسک شاکڈ‘۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’ایسی کوئی گاڑی نہیں جس کو پاکستانی سوزوکی میں نہ بدل سکیں‘۔ ایک اور صارف نے ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اب پاکستان میں ٹیسلا پلانٹ کھولنے کا وقت آگیا ہے۔ 

ویڈیو کی وائرل ہونے کے بعد یہ منفرد ’جگاڑ‘ عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور پاکستان میں ہنر مند افراد کی تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے