عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع

85 ہزار سے زائد عازمین حج کو تحصیل کی سطح پر تربیت دی جائیگی، ترجمان وزارت مذہبی امور

عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو بنوں، اسلام آباد، منڈی بہاؤالدین، شہید بے نظیر آباد میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ جمعہ 24 جنوری کو چارسدہ، لکی مروت اور اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ہفتہ 25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک اورعمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ عازمین حج دیے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔

دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں  شرکت کر سکیں گے۔ 85 ہزار 560 عازمین  کو تحصیل کی سطح پر حج کی تربیت دی جائے گی۔ 

Load Next Story