راکھی ساونت نے پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

انٹرویو نہ صرف ان کے مداحوں میں مقبول ہو رہا ہے بلکہ ان کے منفرد بیانات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں اپنے منفرد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

راکھی ساونت نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔"

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ راکھی نے کہا، "وسیم اکرم کو میرے ساتھ آئٹم سانگ ضرور کرنا چاہیے۔"

راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں، اور وسیم اکرم اس شادی میں مہمان خصوصی ہوں۔"

راکھی ساونت کا انٹرویو نہ صرف ان کے مداحوں میں مقبول ہو رہا ہے بلکہ ان کے منفرد بیانات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے