پی ایف یو جے نے نئے پیکا ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے دیا
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 میں ترامیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سے "دھوکا" قرار دے دیا۔
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کو غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ترامیم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
پی ایف یو جے نے بیان میں کہا کہ قیادت نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسٹیک ہولڈرز، بشمول پی ایف یو جے، سے مسودہ شیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
بیان میں ترامیم کو پوری میڈیا انڈسٹری سے دھوکا قرار دیا گیا اور دعویٰ کیا کہ یہ کسی کے کہنے پر کیا گیا ہے اور کہا کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جائے گا۔