امریکا کے اسکول میں 17 سالہ طالبعلم کی فائرنگ، طالبہ ہلاک

حملہ آور نے اسکول کے کیفے ٹیریا میں فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، پولیس

امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹینیسی کے ایک اسکول میں 17 سالہ طالب علم نے کیفےٹیریا میں موجود طلبا پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی اور ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول میں زیرتعلیم طلبا کی تعداد 2000 ہے۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے پستول کا استعمال کیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سےاضافہ ہوا ہے۔

 

Load Next Story