وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
بالی وڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا کی تاریخ اور سنسنی سے بھرپور فلم ’چھاوا‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس کی ہدایتکاری معروف فلمساز لکشمن اُتیکر نے کی ہے اور یہ میڈاک فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔
چھاوا کے ٹریلر میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی موت کے بعد شاہی تخت سنبھالنے کے سفر پر مبنی ہیں۔ ٹریلر میں وکی کوشل، سبھاجی مہاراج کے کردار میں بے مثال نظر آتے ہیں اور یہ فلم ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دی جا رہی ہے۔