پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر نوکری سے برطرف

انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو ملازمت سے نکالا، ترجمان

کراچی:

پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے دو ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔

Load Next Story