سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8میں ڈالر کی کمی سے نئی عالمی قیمت 2743ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کی کمی سے 283700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 641روپے کی کمی سے 245799روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 3401روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 26روپے کی کمی سے 2915روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 250روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے کا ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 642 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے ہوگئی ہے۔