دفتری اوقات میں سونے والا کُتا سالانہ بونس سے محروم

فوزئی کا بونس چھین لینے کا واقعہ ویفانگ پبلک سیکیورٹی بیورو نے شیئر کیا

چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک پولیس تربیت یافتہ کتے کا سالانہ بونس اس جرم میں منسوخ کردیا گیا کہ وہ دفتری اوقات کے دوران سوتا پایا گیا اور اس نے کھانے کے پیالے میں پیشاب کیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوزئی نامی پولیس کتے نے پیدائش کے فوراً بعد ہی ویفانگ شہر میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔

ایک چار ماہ کے کتے کے طور پر فوزئی کو جنوری 2024 میں دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے آپریٹو کے طور پر تیار کیا گیا اور چند ماہ بعد وہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

فوزئی کا بونس چھین لینے کا حالیہ واقعہ ویفانگ پبلک سیکیورٹی بیورو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

کتے کو پہلے پہل ایک پولیس افسر کے سامنے بیٹھایا گیا جو مزاحیہ انداز میں اسے سرخ پھول، ڈبے میں بند نمکین اسنیکس اور کھلونے اس کی خدمات کے صلے میں پیش کرتا ہے لیکن پھر اس کی غلطیوں کی نشاندہی کرکے اس سے یہ سب کچھ واپس لے لیا جاتا ہے۔

افسر کتے سے کہتا ہے کہ تم نے اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تم نے پولیس کتوں کے لیے لیول 4 کا امتحان پاس کیا اور مختلف حفاظتی کاموں کو کامیابی سے مکمل کیا اور ویفانگ کے دیگر تربیت یافتہ کتوں کو شامل کرنے میں نمایاں مدد کی۔ لیکن تمہارے حالیہ رویے کی وجہ سے جس میں تم کام کی جگہ پر سوئے اور یہاں تک کہ اپنے کھانے کے پیالے میں پیشاب کیا، اس کی وجہ سے تمہیں بونس سے محروم کیا جاتا ہے۔

Load Next Story