کوئٹہ میں گودام ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی

شہر کی تمام فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا
Express NewsExpress News

کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ  پر قابو پا لیا گیا۔

چیف فائر افسر کے مطابق کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ شہر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ہزار گنجی میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ آگ نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب شالکوٹ تھانے کے عقبی حصے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آتشزدگی آئل ٹینکرز میں ہوئی۔ جوائنٹ روڈ پر مکان میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Load Next Story