آپریشن ضرب عضب شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 9 دہشتگرد ہلاک

میر علی میں کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے

گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن میں اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 9 دہشت گردوں ہلاک جب کہ شدت پسندوں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ اور 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی خوشحال اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن میں اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آئی ای ڈیز بنانے کی متعدد فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔
Load Next Story