برطانوی شہری کا 24 گھنٹوں میں 42 عجائب گھر گھومنے کا ریکارڈ

بین کو ان کے بچوں کے ساتھ گفتگو نے اس ریکارڈ کی کوشش کے لیے مائل کیا

برطانیہ کے ایک شہری نے لندن میں 24 گھنٹوں میں 42 عجائب گھر گھوم کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

لندن سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ بین میلہم کا کہنا تھا کہ ان کی اپنے بچوں میٹِلڈے اور ہینرک کے ساتھ گفتگو نے 24 گھنٹوں میں زیادہ عجائب گھر گھومنے کے اس ریکارڈ کو بنانے کی جانب مائل کیا۔

 

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش ان کے بچوں سے گفتگو کے دوران شروع ہوئی کہ کوئی ورلڈ ریکارڈ توڑنا کتنا مشکل ہے۔

بین میلہم کے بچوں نے ریکارڈ کی کوشش کے دوران کچھ عجائب گھروں میں ان سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن ایسے ریکارڈز بنانے کے لیے مثالی شہر ہے۔

Load Next Story