پہلی عید ٹرین کراچی سے براستہ لاہور پشاور کی جانب رواں دواں

پشاور کی جانب رواں دواں عید ٹرین میں کل رات 9 بجے اپنی منزل مقصود پر پہنچے گی۔

کراچی، پشاور، کوئٹہ،لاہور اور ملتان سے مجموعی طور پر11 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے چلائی جانے والی خصوصی عید ٹرینوں میں سے پہلی ٹرین پشاور کی جانب رواں دواں ہے۔


پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی عید ٹرین اپنے مقررہ وقت پر کراچی سے پشاور کی جانب رواں دواں ہے، 12 بوگیوں پر مشتمل خصوصی ٹرین میں 881 مسافر سوار ہیں۔ یہ ٹرین براستہ لاہور کل رات 9 بجے اپنی منزل مقصود پر پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پرعوام کی سہولت کےلئے کراچی، پشاور، کوئٹہ ،لاہور اور ملتان سے مجموعی طور پر11 خصوصی عیدٹرینیں چلانے کااعلان کررکھا ہے جس کے تحت ایک ٹرین کراچی سے پشاور کی جانب گامزن ہے جبکہ تیسری ٹرین رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
Load Next Story