رائیونڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد کو پاکپتن کےبعد اوکاڑہ میں بھی دو گززمین نصیب نہ ہوئی

اوکاڑہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کسی دہشت گرد کو اپنے آبائی قبرستان میں تدفین کی اجازت نہیں دیں گے

ذوالفقار چند روز قبل رائے ونڈ میں آرائیاں کالونی میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

پاکپتن کے بعد اوکاڑہ کے رہائشیوں نے بھی رائے ونڈ آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد ذوالفقار کی تدفین نہ ہونے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن کے رہائشی ذوالفقار کے ورثا اس کی لاش کی تدفین کے لئے اوکاڑہ پہنچے تو مقامی افراد نے انھیں یہ کہہ کر تدفین سے روک دیا کہ وہ ایک دہشت گرد کو اس علاقے میں تدفین کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اس کے بعد ذوالفقار کی لاش کو اوکاڑہ میں ہی ایک دوسرے قبرستان میں تدفین کے لے جایا گیا لیکن وہاں بھی انھیں تدفین سے روک دیا گیا جس کے بعد ذوالفقار کے ورثا لاش کو لے کر پاکپتن کی جانب روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکپتن کے رہائشیوں نے بھی ذوالفقار کی تدفین اجازت نہیں دی تھی۔ ذوالفقار اپنے چند روز قبل رائے ونڈ میں آرائیاں کالونی میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
Load Next Story