رنبیر کپور اپنی آئندہ فلم میں ہاکی کے کھلاڑی کے روپ میں نظر آئیں گے
فلم میں ہاکی کھلاڑی ’’دھیان چند‘‘ کا مرکزی کردار پہلے شاہ رخ خان ادا کرنے والے تھے
بالی ووڈ میں مختلف کھیلوں میں نام پیدا کرنے والے کھلاڑیوں کی زندگی پر فلمیں بنانے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، فرحان اختر نے ملکھا سنگھ کا کردار ادا کرکے داد سمیٹی تو پریانکا چوپڑا باکسنگ لیجنڈ میری کوم بن کرسینما میں اپنی دھاک بٹھانے کو تیار ہیں اور اب بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بھی اپنی آئندہ فلم میں ہاکی کے کھلاڑی کے روپ میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلمساز پوجا شیٹھی کہانی تقسیم ہند سے قبل ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی دھیان چند کی زندگی پر ایک فلم بنا رہی ہیں، اس فلم کا اسکرپٹ الا بیدی دتہ نے تحریر کیا ہے جب کہ اس فلم کا مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کرنے والے تھے تاہم اب یہ کردار رنبیر کپور ادا کریں گے۔ فلم کی عکسبندی رواں برس ہی شروع ہوجائے گی جبکہ اسے آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فرحان اختر نے بھاگ ملکھا بھاگ میں سابق ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کا کردار ادا کرکے اپنے اداکاری کو منوایا تھا جبکہ پریانکا چوپڑا بھی آئندہ ماہ خاتون باکسر میری کوم کے روپ میں پردہ سیمیں پر نظر آئیں گی۔