خانہ کعبہ کے امام شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملے کی کوشش ناکام

شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی

امام کعبہ پر حملہ ایک شخص کا ذاتی فعل تھا اس میں کسی بھی قسم کی کوئی سازش شامل نہیں، سیکیورٹی حکام فوٹو: فائل

مسجد الحرام میں سیکیورٹی پر مامور سعودی اہلکاروں نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔


عرب ویب سائیٹ ''العربیہ '' کے مطابق چند روز قبل امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نماز کی امامت کے لئے حرم میں تشریف لارہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر حملہ کردیا تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مہارت کے ساتھ اسے ناکام بنادیا، حملے میں امام کعبہ کو کسی بھی قسم کا نقٓصان نہیں پہنچا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیاگیا ہے تاہم حکام نے اس کی شہریت اور شناخت ظاہر نہیں کی۔

مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور حکام کا کہنا تھا کہ امام کعبہ پر حملہ کرنے والے شخص کا یہ ذاتی فعل تھا اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی سازش شامل نہیں۔
Load Next Story