اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کی ناروے میں فتوحات کا سفر شروع
یوتھ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اوسلو کے معروف لیمبرسٹر کلب کو0-1سے شکست
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں دھوم مچانے والی پاکستانی ٹیم نے ناروے میں بھی فتوحات کا سفرشروع کردیا، یوتھ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اوسلوکے معروف لیمبرسٹرکلب کو 1-0سے شکست دیدی۔
فیصلہ کن گول ایاز نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی سہولیات سے محروم کھلاڑیوں نے برازیل میں منعقدہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن بھارت اور امریکا جیسے مضبوط حریفوں کو زیر کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، عالمی سطح پر پہچان بنانے والے نوعمر فٹبالرز کو نہ صرف ملک میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی بلکہ کئی دیگرممالک کی طرف سے ٹورزکی دعوت بھی ملی۔ گذشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا،اس میں 10سے19سال کی عمر کے نوجوان فٹبالرز حصہ لیتے ہیں۔
رواں سال ہونے والے اس فٹبال میلے کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کی شکل میں پاکستان کی بھی نمائندگی ہورہی ہے۔اوسلو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان شہر کے معروف لیمبرسٹرکلب کا چیلنج درپیش تھا،دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ کیے تاہم کسی کو بھی برتری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
دوسرے ہاف میں پاکستانی فارورڈز ابتدا میں ہی حاوی ہوگئے، پے درپے حملوں کے نتیجے میں دبائو بڑھنے پر لیمبر سٹر کلب کے دفاعی کھلاڑیوں کی طرف سے کئی غلطیاں سامنے آئیں، بالآخر محمدایاز نے ڈی کے قریب ملنے والے عمدہ پاس پر شاندار کک کے ذریعے گول داغ کر اپنی ٹیم کیلیے فتح کا راستہ بنا دیا،باقی وقت میں پاکستانی سائیڈ نے گیند پر قبضہ برقرار رکھتے ہوئے میزبان کھلاڑیوں کا ہر حربہ ناکام بنایا،میچ کے دوران گرین شرٹس کو تارکین وطن پاکستانیوں کے ساتھ مقامی شائقین کی طرف سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔