کراچی یوم ِعشق ِ رسول کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار

گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شیری جناح کالونی سےعمل میں آئی

گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شیری جناح کالونی سےعمل میں آئی. فوٹو ایکسپریس

یوم ِعشق ِ رسول کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث مزید پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔


ایس ایچ او بوٹ بیسن تھانہ نصیر تنولی کے مطابق یوم عشق رسول کے موقع پرکراچی میں مختلف مقامات پر شراب خانوں ، بینکوں ، ڈپارٹمنٹل اسٹورزسمیت مختلف املاک کو آگ لگانے اور نقصان پہنچانے کے الزام میں مزید 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شیری جناح کالونی سےعمل میں آئی، انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کرلیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story