سوشل میڈیا پر فرشی شلوار کے چرچے، یہ ٹرینڈ کس کیلئے ہے؟ ماریہ بی نے بتا دیا
سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔
جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔
اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن لمبی اور پتلی لڑکیوں کیلئے بنا ہے جو کم عمر بھی ہوں یعنی ماریہ اپنی بیٹی کو یہ فرش کو چھوتی شلوار روز پہنتا دیکھ سکتی ہیں مگر وہ خود 43 برس کی ہیں اس لئے وہ اس فیشن کو نہیں اپنائیں گی۔