26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ جانب سے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
Express NewsExpress News

اسلام آباد:

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ اور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئیں جن پر عدالت نے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بہ بی کے خلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

Load Next Story