پنجاب میں موسم خشک؛ کل بادلوں کا راج ہوگا، برسیں گے یا نہیں؟

خشک موسم کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات
Express NewsExpress News

لاہور:

پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ کل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومتلاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج  اضافہ ہوگا  ۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ 18 اور زیادہ سے زیادہ 30  ڈگری تک  رہنے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع  میں کل بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے۔ بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں   ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story